عمران خان کا وزیر اعظم بننا پاکستان کی بدقسمتی ہوگی مولانا فضل الرحمٰن

ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ملکی انتخابی تاریخ کو بدل دے گا، سربراہ ایم ایم اے


News Agencies May 05, 2018
ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ملکی انتخابی تاریخ کو بدل دے گا، سربراہ ایم ایم اے۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عمران کا وزیراعظم بننا پاکستان کی بدقسمتی ہو گی۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ میڈیا پرحکمرانوں کی اچھائیاں چھپائی جاتی ہیں اور برائیاں دکھائی جاتی ہیں، جو یہ سب کرواتے ہیں ہم ان مکار دوستوں کے شر سے پناہ مانگتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اگر ملک کے وزیراعظم بنے تو یہ پاکستان کی بدقسمتی ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام اور ایم ایم اے کے سربراہ نے کہا کہ ایم ایم اے کا 13 مئی کو مینار پاکستان پر جلسہ ملکی انتخابی تاریخ کو بدل دے گا۔

فاٹا اصلاحات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس حوالے سے مجھ سے نہیں وہاں کے عوام سے پوچھا جائے۔ہم چاہتے ہیں فاٹا میں ترقی ہو لیکن فاٹا کے بارے میں وزیراعظم کی تقریر سے تشویش پیدا ہوئی، مجھے اس پر تحفظات ہیں کیونکہ اپنے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے عوام کریں گے۔

مقبول خبریں