شاداب خان دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم

آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا، لیگ اسپنر


Sports Desk May 05, 2018
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا،لیگ اسپنر،فوٹو فائل

لیگ اسپنر شاداب خان کا کہنا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کی پوری کوشش کروں گا ہم دورہ انگلینڈ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

شاداب خان نے ایک انٹرویو میں نارتھمپٹن کے خلاف ٹور میچ میں اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز کے لیے کنڈیشنز زیادہ سازگار نہ ہونے کے باوجود اچھی لائن اور لینتھ پر بولنگ کرتا رہا جس کی بدولت کامیاب رہا، لاہور میں کیمپ کے بعد یہاں آمد پر بھی نیٹ میں مسلسل محنت کا فائدہ بھی نظر آنے لگا ہے۔

شاداب خان نے کہا کہ اُمید ہے کہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ نے پاکستان کو اپنی شاندار کارکردگی سے کئی میچ جتوائے ہیں جب کہ ان کی غیر موجودگی میں میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا گیا ہے تو اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں