چنچل کردار مقبولیت کا سبب بنتے ہیں عائشہ عمر

شوبز انڈسٹری نے کم وقت میں جو مقام بخشا ہے اسے فراموش نہیں کرسکتی، عائشہ عمر


Showbiz Reporter April 18, 2013
شوبز انڈسٹری نے کم وقت میں جو مقام بخشا ہے اسے فراموش نہیں کرسکتی، عائشہ عمر فوٹو: فائل

ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ڈراموں میں چنچل کردار فنکار کو مقبولیت کی طرف تیزی سے لے جاتے ہیں اس وقت ہم جن مسائل کاشکارہیں ان میں ڈرامے کی کہانی بہت اثرکرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں جب کبھی ایسے پروگرام ٹی وی پر آیا کرتے تھے تو انھیں بہت انجوائے کیا کرتی تھی اور سوچتی تھی کہ کبھی ٹی وی پر کام کیا توا یسے کسی ڈرامے میں ضرور کام کرونگی کہ جو لوگوں کو ہنسنے ہنسانے پر مجبور کرے۔



انھوں نے کہا کہ اب جب میں ان کرداروں کوخود نبھارہی ہوں توراہ چلتے لوگ جب ملتے ہیں توانھیں ناموں سے پکارتے ہیں جنھیں ہم ٹی وی پراداکرتے ہیں پاکستان شوبزانڈسٹری نے مجھے بہت کم وقت میں جومقام بخشاہے میں اسے کسی بھی صورت فراموش نہیں کرسکتی۔ ایک سوال کے جواب میں ماڈل واداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ مجھے پڑوسی ملک کے ڈراموں کے لیے آفر ہوئی ہے مگر میں فلحال اپنے ملک میں کام کرنے کوترجیح دونگی کیونکہ آج جس مقام پربھی ہوں اپنی عوام اورملک کی وجہ سے ہوں۔

مقبول خبریں