لالی وڈ کی سپورٹ کیلیے مشترکہ فلمسازی نہیں کرینگے سہیل خان

فلمسازی کے شعبہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی فنکار پاکستان آئیں گے، سہیل خان


Showbiz Reporter April 18, 2013
فلمسازی کے شعبہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی فنکار پاکستان آئیں گے، سہیل خان فوٹو: فائل

معروف فلمسازسہیل خان نے لالی وڈکی سپورٹ کے لیے بالی وڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ آئندہ مشترکہ فلم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وہ مستقبل میں جو بھی فلم بنائینگے وہ پاکستان میں بنائینگے اور اگر فلم کی کہانی کی ڈیمانڈ کے مطابق کسی بھارتی فنکار کو کاسٹ کرنا پڑا تووہ شوٹنگ کے لیے پاکستان آئے گا۔ جب اس سلسلہ میں سہیل خان سے رابطہ کیا گیا توانھوں ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ پاکستان میںفلمسازی کے شعبے کومضبوط کرنے کی ضرورت ہے جس کے بعد بہترنتائج سامنے آئینگے۔



میں نے ماضی میں بالی وڈ ڈائریکٹر مہیش بھٹ کے ساتھ مل کرمشترکہ فلمسازی کی اوراس کے بہترین نتائج سامنے آئے تھے۔ ایک طرف تومشترکہ فلمسازی سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور لوگوں کو قریب آنے کا موقع بھی ملا لیکن اب میں مہیشن بھٹ اوران کے ادارے کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتا۔ میں پاکستان فلم انڈسٹری کوسپورٹ کرنا چاہتاہوں اوراس سلسلہ میں اگرکوئی پاکستانی پروڈیوسر یا فنانسر میرے ساتھ مشترکہ پراجیکٹ بنانا چاہے تواس کوخوش آمدید کہتا ہوں۔

مقبول خبریں