مارشل آرٹ کے ماہر راشد نسیم نے بھارت سے ایک اور ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے مسقببل میں پاکستان کے لیے 50 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے


Sports Reporter May 07, 2018
راشد نسیم نے مستقبل میں پاکستان کے لیے 50 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے (فوٹو: نیوز ایجنسی)

مارشل آرٹ کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی راشد نسیم نے 26 واں ورلڈ ریکارڈ بنادیا۔

راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے 278 اخروٹ توڑے اور اتنے ہی وقت میں 51 تربوز سر سے ٹکر مار کر پھوڑ دیے، گینز آف ریکارڈ میں پاکستان کی جانب سے ریکارڈ قائم کرنے کا اعزازرکھنے والے راشد نسیم نے ایک اورکارنامہ انجام دے کر اپنی اہلیت ثابت کی، انھوں نے مزید 2 ورلڈ ریکارڈ بناکراپنا نام 26 ویں بارگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھوالیا۔

rashid-naseem-break-wolrd-record-of-walnut-2.

پہلے ریکارڈ میں راشد نسیم نے ایک منٹ میں ہتھیلی سے278 اخروٹ توڑکر بھارت کے پرابھارکر ریڈی کے ایک منٹ میں251 اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ پاش پاش کرڈالا، راشد نسیم نے ایک منٹ میں ٹکرمارکر51 تربوز کا دوسرا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، ان سے قبل 2011 میں جرمنی کے تفزی احمد نے ایک منٹ میں 43 تربوز پھوڑ کر ورلڈ ریکارڈ بنایا تھا۔

عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے مسقبل میں پاکستان کیلیے 50 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

راشد نسیم قبل ازیں انڈے توڑنے، سر سے ناریل اور تربوز پھوڑنے سمیت دیگر 25 ریکارڈز قائم کرچکے ہیں۔ عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے مسقببل میں پاکستان کے لیے 50 عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

rashid-naseem-break-wolrd-record-of-watermelon