ڈچ کمپنی کراچی میں فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ قائم کرے گی

لوکل پارٹنر10کروڑ،ہالینڈ7.5کروڑ،میزان بینک12.5کروڑقرض دیگا،معاہدے پردستخط


Business Reporter May 08, 2018
سندھ انٹرپرائزڈیولپمنٹ فنڈ2کروڑسود اداکرے گا،پولٹری سیکٹرکوفائدہ ہوگا،ناہیدمیمن۔ فوٹو: فائل

سندھ بورڈآف انویسٹمنٹ کی چیئرپرسن ناہیدمیمن نے کہا ہے کہ ڈچ کمپنی کی بن قاسم کراچی میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے کے تحت فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ کاقیام پاکستان کی معیشت پراعتماد کا مظہر ہے۔

برکات فرائزین پیسچرائزڈ ایگ کمپنی اورمیزان بینک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت میزان بینک اس منصوبے کے لیے 12.5 کروڑ روپے بطورقرض فراہم کرے گا جبکہ برکات کمپنی فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ کے لیے 10کروڑ روپے کی ذاتی سرمایہ کاری کرے گی، منصوبے کے لیے ڈچ حکومت بھی 7.5کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ سندھ انٹر پرائز ڈیولپمنٹ فنڈ (ایس ای ڈی ایف) قرضے پر تقریباً 20 ملین روپے کی کائی بور سبسڈی ادا کرے گا۔

ناہید میمن نے کہا کہ ہالینڈ کی کمپنی کے ساتھ سندھ کی کمپنی کے اس جوائنٹ وینچر سے صوبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوسکے گی جس سے مقامی پولٹری انڈسٹری استفادہ کرسکے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اس موقع پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ہالینڈ کے تعاون سے بن قاسم میں قائم ہونے والے فرائزین پیسچرائزڈ ایگ پلانٹ میں انڈے کی زردی اور سفیدی کو الگ الگ کرکے پیکنگ میں 3 ہفتے تا 1سال کی مدت تک محفوظ رکھا جا سکے گا جبکہ انڈے کے چھلکے اور جھلی کوفارماسیوٹیکل اور کاسمیٹکس انڈسٹری میں استعمال کرکے مزید مالی فوائدحاصل کیے جائیں گے۔

تقریب میں سندھ حکومت کے محکمہ خوراک، محکمہ صنعت، محکمہ لائیو اسٹاک جبکہ این ائی پی میزان بینک، ڈچ فرائزین پیسچرائزڈ ایگ کمپنی، برکات فرائزین پیسچرائزڈ ایگ کمپنی کے افسران اور سندھ انٹر پرائزڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محبوب الحق بھی موجود تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں