آباد ایکسپو اسلام آباد ڈھائی ارب کے سودوں پر ختم

غیرملکی سمیت122 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے، متعددنئی تعمیراتی مصنوعات متعارف


Business Reporter May 08, 2018
جاب فیئرمیںطلباکی دلچسپی،قرعہ اندازی سے سیکڑوں وزیٹرز میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

لاہور: ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرزکے تحت اسلام آباد میں منعقدہ 3روزہ آبادایکسپو2018میں2.5 ارب روپے مالیت کے کاروباری معاہدے ہوئے، جاب فیئر میںہزاروں طلباکی جانب سے روزگارکے حصول کے لیے درخواستیں جمع کرائی گئیں جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے سیکڑوں وزیٹرز میں قیمتی ودیگر انعامات تقسیم کیے گئے۔

نمائش میں122 کمپنیوں نے اسٹالز لگائے جبکہ ترکی، چین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، قبرص، اٹلی، ایران، اٹلی سمیت 22ملکوں کی کمپنیوں نے بھی بلڈنگ مٹیریلز، سرامکس، پلمبنگ، انجینئرنگ سمیت متعدد نئی پروڈکٹس متعارف کرائیں، پاک چائنا ایگزیبیشن سینٹر کے اطراف میں فیملیزاور بچوں کی دلچسپی وتفریح کے لیے جھولے، کڈز اسپورٹس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

نمائش میں شرکت کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ آباد ایکسپوکے انعقاد سے عوام کو نہ صرف اپنی استطاعت کے مطابق رہائشی یونٹوں سے متعلق آگہی ہوئی بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے باسیوں کوجدید تعمیرات، ڈیزائننگ اور بلڈنگ مٹیرلز سے متعلق معلومات اور تفریح کا موقع بھی ملا، یہی وجہ ہے کہ آباد ایکسپو 2018 نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

آبادکے چیئرمین عارف جیوا اورپیٹرن انچیف محسن شیخانی نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں بلڈرز ،ڈیولپرز کے علاوہ ریئل اسٹیٹ سیکٹر، مقامی و غیر ملکی ٹائلز مینوفیکچرنگ کمپنیاں، اسٹیل، سیمنٹ، ایلومینیم، سینیٹری ویئرمینوفیکچررز، بلڈنگ آفیشلز، آرکیٹیکٹ اورکنسلٹنٹس کمپنیوں نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے تناظر میں نمائش کے دوران جاب ایکسپو اور سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس میںکثیر قومی کمپنیوں کے نمائندوں نے نوجوانوں سے ملازمتوں کے لیے درخواستیں وصول کیں اور متعدد امیداواروں کے انٹرویوز کیے۔ انھوں نے بتایا کہ آباد ابتدائی طور پرکراچی اور اسلام آباد میں لوکاسٹ اسکیم کے تحت 21 لاکھ روپے میں 5 مرلہ گھر فراہم کرنے کی حکمت عملی پر گامزن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں