یمن میں اتحادی فوج کی صدارتی محل پر بمباری 6 افراد جاں بحق

صنعا میں طیارے کی آوازیں سنیں، پھر دھماکا ہوا، قریبی ہوٹل میں موجود لوگ بھاگے تو دوسرا حملہ ہوگیا،عینی شاہدین


News Agencies May 08, 2018
ہماری نظر یمن کی زمین پر نہیں،مقصد امن و استحکام کا قیام اور عوام کی مدد ہے،متحدہ عرب امارات نے الزامات کی تردید کر دی۔ فوٹو؛ فائل

ISLAMABAD: اتحادی فوج نے یمنی دارالحکومت صنعا میں صدارتی محل پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30کے قریب زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے پہلے طیاروں کی آوازیں سنیں پھر پہلا دھماکا ہوا۔ قریبی ہوٹل میں موجود لوگ جائے حادثہ کی طرف بھاگے تو دوسرا حملہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق یہ حملے حوثیوں کی طرف سے نجران پر میزائل داغے جانے کے بعد کیے گئے۔

دریں اثنا سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے یمن سے نجران کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق حوثی شہر پر اب تک10ہزار سے زیادہ راکٹ حملے کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات نے یمنی حکومت کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر یمن کی زمین پرنہیں ہے،امارات کا مقصد علاقے میں امن و استحکام کا قیام اور علاقے کے عوام کی مدد ہے،یمنی خود مختاری کی خلاف ورزی کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔

دوسری طرف یمن کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کا کردار حقیقت کی عکاسی نہیں کرتا اوراتحادکے اندر کی گئی کوششیں عادلانہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں