جامعہ کراچی کو 5 ارب کی گرانٹ درکار ہے، شیخ الجامعہ

اسٹاف رپورٹر  منگل 8 مئ 2018
علامہ اقبال نے اپنے کلام میں جہدمسلسل اور خود شناسی کا درس دیا، ڈاکٹر نعمان الحق۔ فوٹو؛ فائل

علامہ اقبال نے اپنے کلام میں جہدمسلسل اور خود شناسی کا درس دیا، ڈاکٹر نعمان الحق۔ فوٹو؛ فائل

 کراچی:  جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرمحمد اجمل خان نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کو سالانہ 5ارب روپے کی گرانٹ کی ضرورت ہے۔

پروفیسرڈاکٹرمحمد اجمل خان نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی کی اپنی سالانہ آمدن ایک ارب 90 کروڑ روپے ہے، ایچ ای سی ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرتی ہے جو اتنی بڑی جامعہ کے لیے ناکافی ہے،مذکورہ گرانٹ صرف تنخواہوں اور پنشن کی مد میں ہی خرچ ہوجاتی ہے جبکہ دیگر اخراجات اس کے علاوہ ہیں،جامعہ کراچی کو سالانہ 5ارب روپے کی گرانٹ کی ضرورت ہے۔

وائس چانسلر کاکہنا تھاکہ جامعہ کراچی کے اساتذہ اورملازمین کے تمام واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ،3ماہ میں جامعہ کراچی نے اسپتال اوردوائوں کی مد میں2کروڑ81 لاکھ 1172 روپے کی ادائیگی کی ہے جبکہ میڈیکل الائونس کی مد میں2کروڑ 68 لاکھ 3559 روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے اس کے علاوہ ایوننگ پروگرام کی مد میں گزشتہ 3 ماہ میں 5کروڑ 79 لاکھ 61197 روپے کی ادائیگی کی جاچکی ہے اور باقی بلز کو بھی جلد سے جلد اداکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے پروفیسر اور مصنف ڈاکٹرنعمان الحق کاکہناہے علامہ اقبال نے اپنے کلام میں جہد مسلسل اور خود شناسی کادرس دیاہے، لیکچرمیںڈین اینڈڈائریکٹرفرخ اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔