قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں موبائل فون پر لیوی ٹیکس لگانے کی حکومتی تجویز مسترد

بینکوں سے دن میں 50ہزار روپے کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے ایک لاکھ کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی


بینکوں سے دن میں 50ہزار روپے کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے ایک لاکھ کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔ فوٹو:فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے موبائل فون پر لیوی ٹیکس لگانے کی تجویزمسترد کردی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے حکومت کی جانب سے موبائل فون پر لیوی ٹیکس لگانے کی اور پاکستانی کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے بیرون ممالک میں رقم کے استعمال پر ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کی تجاویزمستردکر دیں۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے 1000سی سی سے زیادہ کی گاڑی کی خریداری، 10 مرلے سے زیادہ کارہائشی پلاٹ خریدنے اورکمرشل جائیداد کی خریداری کے لیے ٹیکس فائلرز کی شرط لازمی قراردینے کی تجویز منظور کرلی،بینکوں سے 24 گھنٹے میں 50ہزار روپے کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی بجائے ایک لاکھ کی ٹرانزکشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز منظور کرلی۔

ایف بی آر حکام نے کمیٹی نے مزید آگاہ کیا کہ کارپوریٹ سیکٹر پر ٹیکس کی موجودہ شرح 29فیصد ہے جسے مرحلہ وار کم کر تے ہوئے 2023تک25فیصد کر دیا جائے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں