انوکھا ریکارڈ چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن ر زاہد سعید کیخلاف توہین عدالت کے 40کیس زیرسماعت

توہین عدالت کے 39 کیسز پہلے سے موجود تھے جبکہ گزشتہ روز ایک نیا توہین عدالت کا کیس بھی دائر ہواہے


Numainda Express May 09, 2018
انوکھا ریکارڈ، چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن ( ر ) زاہد سعید کیخلاف توہین عدالت کے 40کیس زیرسماعت فوٹو: فائل

لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب آفس نے انوکھا اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا سول سیکریٹریٹ ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کیپٹن ( ر ) زاہد سعید کے خلاف اس وقت توہین عدالت کے 40کیس زیرسماعت ہیں۔

توہین عدالت کے 39 کیسز پہلے سے موجود تھے جبکہ گزشتہ روز ایک نیا توہین عدالت کا کیس بھی دائر ہواہے، صوبائی ایپلٹ اتھارٹی چیف سیکریٹری پنجاب کے پاس 2016 کے کیسز بھی التوا کا شکار چلے آرہے ہیں، زیادہ تر کیسز مختلف سرکاری اداروں کے ایسے ملازمین کی جانب سے دائر کیے گئے ہیں۔ جن کو محکموں کی جانب سے سزائیں دی گئیں اور ان کی اپیلیں چیف سیکریٹری آفس میں زیرسماعت ہیں۔

بعض کیسز ایسے بھی ہیں جن میں چیف سیکریٹری پنجاب نے بطور صوبائی ایپلٹ اتھارٹی شنوائی کر لی مگر ان کے فیصلوں پرابھی تک دستخط کرنا گوارہ نہیں کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں