اربوں روپے کی بجلی چوری روکنے کیلیے تعاون کریں اویس لغاری کا وزرائے اعلیٰ کو خط

خیبر پختونخوا میں 23 ارب، لیسکو میں 6 ارب 60  کروڑ، میپکو میں 3 ارب اور آئیسکو میں 22 کروڑ روپے کی بجلی چوری


Numainda Express May 09, 2018
وزرائے اعلی ایف آئی آراندراج میں تعاون کریں، لیسکو کیلیے 32 گاڑیاں اور 378 اہلکار مہیا کیے جائیں، خطوط میں درخواست فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے چاروں وزرائے اعلی سے بجلی چوری کی روک تھام اور بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کیلئے تعاون فراہم کرنے اور ذاتی طور پر مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے وزرائے اعلی سے ایف آئی آر کے اندراج میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے چاروںوزرائے اعلیٰ کو خطوط ارسال کیے ہیں اوران میں بجلی چوری کی روک تھام کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے وزیر بجلی نے خطوط میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے سلسلے میں تعاون فراہم کرنے کی درخواست کی خطوط میں کہاگیاکہ تمام وزرائے اعلی سے ملنے کی درخواست پر ابھی تک عمل نہیں ہوسکا ہے اس لیے چاروں صوبائی وزرائے اعلی سے بجلی کی روک تھام کے لیے ذاتی مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی، وفاقی وزیر نے کہاکہ پنجاب میں لیسکو میں چھ ارب ساٹھ کروڑ، میپکو میں 3.03 ارب، فیسکو میں ڈیڑھ ارب، گیپکو میں1ارب روپ سے زائد اور آئیسکو میں 22 کروڑ روپے کی چوری ہو رہی ہے، خیبر پختونخوا میں پیسکو میں 23 ارب 48 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، سندھ میں حیسکو میں چھ ارب اٹھہتر کروڑ اور سیپکو میں نو ارب بہتر کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری ہو رہی ہے۔

بلوچستان میں کیسکو میں چھ ارب پچھتر کروڑ روپے کی چوری ہو رہی ہے وزرائے اعلی کے نام خطوط میں صوبوں سے درکار وسائل کابھی تخمینہ بھیجا گیاصوبہ پنجاب میں لیسکو میں 191 سب ڈویژن کیلئے 32گاڑیاں اور 378 اہلکار، میپکو کے 98 سب ڈویژن کیلیے 20 گاڑیاں اور 120 اہلکار، فیسکو میں 138سب ڈویژن کیلیے 25 گاڑیاں اور 100 اہلکار، گیپکو میں 118 سب ڈویژن کیلئے 1گاڑی اور 6 اہلکار جبکہ آئیسکو کے9 سب ڈویژن کیلئے 2گاڑیاں اور 12 اہلکار وں کی ضرورت ہے صوبہ خیبر پختونخوا میں پیسکو کے 53 سب ڈویژن کیلئے 53 گاڑیاں اور 212 اہلکار مہیا کیے جائیں وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں حیسکو کے 68 سب ڈویژن کیلئے 16 گاڑیاں اور 96 اہلکار جبکہ سیپکو کے 62 سب ڈویژن کیلیے 16 گاڑیاں اور 96 اہلکار مہیا کیے جائیں، صوبہ بلوچستان میں کیسکو کے 55 سب ڈویژن کیلئے 14 گاڑیاں اور 66 اہلکار فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں