معیاری فلمیں لالی وڈ کو بحران سے نکالیں گی عجب گل

عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی، اداکار


INP April 19, 2013
عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی، اداکار فوٹو: فائل

معروف اداکار و ہدایتکار عجب گل نے کہا ہے کہ معیاری فلمیں ہی لالی وڈ کو بحران سے نکالیں گی۔

انھوں نے کہا کہ عریانیت کبھی بھی کسی فلم کی کامیابی کی ضمانت نہیں بن سکتی ،ہماری انڈسٹری میں کئی مثالیں موجود ہیں کہ عریانیت کے بغیر فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا۔ ایک انٹر ویو میں اداکار نے کہا کہ اگر آپ عریانیت کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر فلم بنائینگے تو اسے چند بیمار ذہن تو ضرور پسند کرینگے لیکن اکثریت اسے رد کر دے گی۔



انھوں نے کہا کہ ہماری فلموں میں عریانیت بڑھ رہی ہے ہمیں اس سے بچنا چاہیے بلکہ اچھی معیاری او رسبق آموز فلمیں بنانی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ اکثر پروڈیوسر ہمسایہ ملک بھارت کی نقل میں فلمیں بنا رہے ہیں ہم کبھی بھی ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ ہمارا مذہب اور معاشرہ اس کی اجازت نہیں دیتا۔ انھوں نے بتایا کہ کئی پراجیکٹس میں کام کر رہا ہوں۔