امریکا ایران ایٹمی معاہدہ ٹوٹنے پر تشویش ہے دفتر خارجہ

امریکی فیصلے سے دنیا کا مذاکرات و سفارتکاری پر اعتماد اٹھ جائے گا، ترجمان ڈاکٹر فیصل


Numainda Express May 10, 2018
امید ہے ایران اور عالمی طاقتیں جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی کوئی راہ نکال لیں گی، بیان۔ فوٹو : فائل

KARACHI/HYDERABAD: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹرفیصل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران سے ایٹمی معاہدہ ختم کرنے پرمعاملہ سلجھانے کی کوششوں کو ٹھیس پہنچے گی اور دنیا کا مذاکراتی عمل اور سفارتکاری سے اعتماد اٹھ جائy گا۔

اپنے ایک بیان میں انھوں کہا کہ امریکا کی علیحدگی کے باوجود دیگر فریق معاہدے پر کار بند رہنے کیلیے رضا مند ہیں کیونکہ جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان یہ معاہدہ ہوا تھا تو سب نے اس کا خیرمقدم کیا تھا، انھوں نے کہاکہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی آئی ا ے ای اے نے بھی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پرعملدرآمدکرنے پراطمینان کا اظہار کیا ہے لہٰذا پاکستان امیدکرتاہے کہ ایران اوعالمی طاقتیںجوہری معاہدے پرعملدرآمد کی کوئی راہ نکال لیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں