اقتدار میں آ کر عوام کو صحت تعلیم روزگار بھی دیں گے آصف زرداری

پہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطارکریں گے، عزیز الرحمن، اورنگزیب کی ملاقات


Numainda Express May 10, 2018
پہلا روزہ لاہور میں جیالوں کے ساتھ افطارکریں گے، عزیز الرحمن، اورنگزیب کی ملاقات۔ فوٹو:فائل

KARACHI: پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آ کر عوام کو صحت، تعلیم، روزگار بھی دیں گے۔

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب سے بھرپور الیکشن لڑے گی، ہمارا منشور ہر گھر میں پہنچنا چاہیے، روٹی کپڑا مکان ہی نہیں تعلیم روزگار صحت بھی پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے جس کو پیپلزپارٹی اقتدار میں آ کر لوگوں تک پہنچائے گی۔

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف زرداری پہلا روزہ لاہور کے جیالوں کے ساتھ افطار کریں گے۔ افطار ڈنر کے میزبان پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن ہوں گے، سابق صدر آصف زرداری سے عزیز الرحمن چن اور اورنگزیب برکی نے ملاقات کی ہے جس میں پہلے افطار ڈنر اور اس کی بعد کی تقاریب پر تبادلہ خیال کیا گیا، افطار پارٹی میں آصف زرداری اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں