عام انتخابات الیکشن کمیشن کا انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ

دھاندلی سے بچنے کیلیے سیکیورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کیے جائیں گے۔


News Agencies May 11, 2018
چھپائی کیلیے فرانس اور برطانیہ سے کاغذ منگوا لیا گیا، فی بیلٹ پیپر 10 روپے لاگت آئے گی۔ فوٹو:فائل

PESHAWAR: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کو شفا ف بنانے کیلیے انتخابی عملے سے حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کرنے سے پہلے انتخابی عملے سے حلف لیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ پرفارما پر حلف لیا جائے گا جس میں عملے کو انتخابی قانون 2017 پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جائے گی جبکہ کسی نوعیت کی خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی بھی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے کسی بھی قسم کی دھاندلی اور دو نمبری سے بچنے کیلیے عام انتخابات2018 میں سیکیورٹی فیچرز والے واٹر مارک بیلٹ پیپر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بار سادہ کاغذ کا بیلٹ پیپر استعمال نہیں کیا جائے گا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار سادہ بیلٹ پیپر کے بجائے مہنگا ترین بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا، عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلیے مخصوص کاغذ منگوا لیا گیا۔

مخصوص کاغذ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے منگوایا گیا جو فرانس اور برطانیہ سے درآمد کیا گیا ، مخصوص کاغذ کی درآمد پر ایک ارب سے زائد کے اخراجات آئے ہیں، فی واٹر مارک بیلٹ پیپر پر 10روپے لاگت آئے گی۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات کیلیے 21کروڑ واٹر مارک بیلٹ پیپرز چھپائے جائیں گے، 21 کروڑ بیلٹ پیپر کی مکمل تیاری پر 2 ارب سے زائد کے اخراجات ہوں گے، واٹر مارک بیلٹ پیپر قومی اسمبلی کیلیے سبز، صوبائی اسمبلی کیلیے سفید ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں