سی این جی اسٹیشن پیر بدھ جمعرات اور ہفتے کو بند رہیں گے

گیس فیلڈز میں گیس کم اور گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ رہی ہے،سی این جی اسٹینوں کو ہفتے میں 4 دن بندش کا سامنارہے گا


Staff Reporter May 12, 2018
گیس فیلڈز میں گیس کم اور گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ رہی ہے،سی این جی اسٹینوں کو ہفتے میں 4 دن بندش کا سامنارہے گا۔ فوٹو : فائل

گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنوں کو ایک ہفتے میں چار دن بندش کا سامنا رہے گا۔

گیس فیلڈز میں بتدریج گیس کی کمی واقع ہو رہی ہے اور اس کے بر عکس گھریلو صارفین کی گیس کی طلب میں اضافے کی وجہ سے سی این جی اسٹیشنوں کو ایک ہفتے میں چار دن بندش کا سامنا رہے گا۔

نئے شیڈول کے مطابق 14 مئی بروز پیر صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک 16 مئی بدھ صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے تک اور 19 مئی بروز ہفتہ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بند رہے گی جبکہ 13 مئی بروز اتوار کو تمام انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں