سانحہ 12 مئی کو11 برس بیت گئے

12 مئی2007 کوکراچی میں وکلا سمیت درجنوں لوگوں کوقتل کیا گیا تھا


News Agencies May 12, 2018
12 مئی2007 کو کراچی میں وکلا سمیت درجنوں لوگوں کوقتل کیاگیا تھا۔ فوٹو: فائل

سانحہ 12 مئی کو11 برس بیت گئے جب کہ وکلا برادری آج ملک بھر میں یوم سیاہ منارہی ہے۔

سانحہ 12 مئی 2007 کو 11 برس بیت گئے جب کہ وکلا برادری اس سلسلے میں ملک بھر میں یوم سیاہ منارہی ہے۔ وکلاء صرف اہم نوعیت کے مقدمات میں سیاہ پٹیاں باندھ کرعدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جب کہ یوم سیاہ کی مناسبت سے باررومزکی چھتوں پرسیاہ پرچم بھی لہرائے گئے۔

سانحہ بارہ مئی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ باراور لاہور ڈسٹرکٹ بارکے عہدیداروں نے مشترکہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کسی حکومت اورسیاسی جماعت نے بارہ مئی کے ذمہ داروں کو آج تک کیفر کردارتک نہیں پہنچایا، سانحہ بارہ مئی ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔ وکلاء عہدیداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ دوسری جانب یوم سیاہ کی وجہ سے وکلاءکی عدالتوں میں پیش نہ ہونے سے سائلین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ پاکستان بارکونسل نے 12 مئی2007 کو کراچی ایئرپورٹ پر اس وقت کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو روکے جانے شہر میں وکلا سمیت درجنوں لوگوں کوقتل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں