ملک کو سیکولر اسٹیٹ بننے نہیں دیں گے متحدہ مجلس عمل

افغانستان، عراق ودیگراسلامی ممالک پرکفار ملکر یلغارکرسکتے ہیں تو ہم کیوں متحد نہیں ہوسکتے، متحدہ مجلس عمل


مولانا حیدری،سراج الحق، فیض محمد، ملک سکندرودیگرکا شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب۔ فوٹو؛فائل

متحدہ مجلس عمل نے کہا ہے کہ ملک میں اسلامی نظام کی عملی نفاذ کے لیے متحدہ مجلس عمل ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے سوشل ازم کے نام پرملک سیکولراسٹیٹ بنانا چاہتے ہیں ان کے خلاف ہم متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے مقابلہ کریں گے۔

خالق آباد منگچرمیں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متحدہ مجلس عمل کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر اہل کفر افغانستان، عراق، فلسطین اور دیگر اسلامی طاقتیں ایک ہوکرحملہ آورہوسکتے ہیں توہم اسلام کی خاطرایک کیوں ایک نہیں ہوسکتے ہیں۔

سینیٹرعبدالغفورحیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم ان شہدا کی یاد میں جمع ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے خون دیکرجمیعت کی چمن کی آبیاری کی ہے کچھ دشمن یہ چاہتے ہیں کہ جمیعت اوراس کے قائدین کوختم کرکے لادین کلچرکوفروغ دیاجاسکے۔

سینیٹرسراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پرامید ہوں کہ متحدہ مجلس عمل کے نام پر متحد ہوکر اسلامی نظام کے نفاذ کوعملی جامعہ پہناسکتے ہیں اگراہل کفراسلام اوراسلامی ممالک پرحملہ کرنے کے خلاف ایک ہوسکتے ہیں توہم ایک کلمہ پڑھنے والے اسلامی نظام کے عملی نفاذ کیلیے ایک کیوں ایک نہیں ہوسکتے۔

ان شاء اللہ 2018ء کاالیکشن سیکولرازم کے لیے موت ثابت ہوگا، جلسے سے ملک سکندر ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اسلامی معاشرہ کی تشکیل دینے کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اس جلسے کے توسط سے کہتے ہیں کہ اتناعرصہ ان کی حکمرانی ہونے کے باوجودملک عزیزکے حالات سب کے سامنے ہیں اگرمزید وہ اپنی خواہشات پرچلنے کی کوشش کی اورعوام کی جانب سے اسلامی نظام کی نفاذ کوروکنے کی کوشش کی گئی تو حالات مزیدبگڑجائیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں