فاٹا متاثرین کیلیے 35 ہزار میٹرک ٹن گندم ورلڈ فوڈ پروگرام کو دینے کی منظوری

پی آئی اے طیاروں کے انجن کی اوورہالنگ کے اخراجات پورے کرنے کیلیے20ارب روپے کی اضافی گارنٹی کی بھی منظوری


Numainda Express May 12, 2018
وزیراعظم کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس،افغانستان سے تازہ،خشک پھل اورسبزیوں کی درآمدریگولیٹری ڈیوٹیزسے مستثنیٰ۔ فوٹو : فائل

حکومت نے فاٹا متاثرین کے لیے 35 ہزار میٹرک ٹن گندم ورلڈ فوڈ پرگرام کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں پاسکو سے 35 ہزار میٹر ک ٹن گندم فاٹا کے عارضی طور پر نقل مکانی کرنے والے خاندانوں (ٹی ڈی پیز) میں تقسیم کرنے کیلیے ورلڈ فوڈ پرگرام کو فراہم کرنے کی منظوری دی۔

ای سی سی نے پی آئی اے کو طیاروں کے انجنوں کی اوورہالنگ کے سلسلے میں درکار اخراجات پورے کرنے کیلیے 20 ارب روپے کی اضافی گارنٹی فراہم کرنیکی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویژن اور وزارت خزانہ کو ہدایت کی گئی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ای سی سی کی جانب سے منظور کر دہ مالی معاونت صرف طے شدہ مقاصد کیلیے ہی استعمال ہو۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے نے اجلاس کو قومی ایئر لائن کو کی کارکردگی بہتر بنانے اور اس کے خسارے کو کم کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی۔

ای سی سی نے اوگرا ریگولیٹری فریم ورک میں ایل این جی ،آر ایل این جی کی پوری سپلائی چین کا احاطہ کرنے اور ترسیل، وصولی اور بلنگ میں کمزوریوں کو دور کرنے کیلیے اوگرا آرڈیننس 2002 میں ضروری ترامیم متعارف کرانے کی تجویز کی منظوری بھی دی۔

ای سی سی نے تازہ پھلوں، سبزیوں اور خشک پھلوں کی افغانستان سے درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹیز کے استثنیٰ کی اصولی منظوری بھی دی جس کا اعلان وزیراعظم نے اپنے دورہ افغانستان میں کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں