افغانستان میں طالبان کے حملے41 پولیس اہلکار جاں بحق

جنگجوئوں نے پہلے ضلع بالا بلوک میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، 23 اہلکار ہلاک ہوئے۔


News Agencies May 12, 2018
باغیوں نے صوبے کے4 مختلف مقامات پر حملے کیے، جنھیں ناکام بنا دیا گیا، افغان حکام۔ فوٹو : فائل

افغانستان کے صوبے فراہ میں طالبان نے متعدد چوکیوں پر حملے کیے جس میں 41 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے پہلے ضلع بالا بلوک میں چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس میں 23 اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، اس کے بعد طالبان نے صوبائی دارالحکومت فراہ شہر میں حملہ کیا جس میں مزید 18 پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، طالبان اپنے ساتھ فورسز کا بھاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔

ادھر حکام نے بتایا کہ باغیوں نے صوبے کے 4 مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہے، تمام مقامات پر جنگجوؤں کے حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں