سینیٹ گیس انفرا اسٹرکچر اور انسداد انسانی اسمگلنگ بل منظور

پی ٹی آئی،ایم کیوایم کاواک آؤٹ،بل کی تحریک پررائے شماری ،حق میں25 ،مخالفت میں16ووٹ آئے


Numainda Express May 16, 2018
کیڈٹ کالج میں بچوں پرتشدد کی رپورٹ طلب ،شکیل آفریدی،کرنل جوزف اورراؤانوار کامعاملہ ایوان میں پیش فوٹو: فائل

سینیٹ اجلاس میں گیس انفرااسٹرکچربل اور انسانی اسمگلنگ کے بل کاضمنی بل پیش کیے گئے۔

پی ٹی آئی اورایم کیوکیو ایم کابل کے خلاف ایوان سے واک آوٹ کیااعظم موسیٰ خیل نے کہاکہ عجلت میں فیصلے نہ کیے جائیں اسے دوبارہ کمیٹی کوبھجوایاجائے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ یہ بل کمیٹی سے ہی آیاہے، جاوید عباسی نے کہاکہ کمیٹی نے اسے منظور کر کے پاس کرنے کی سفارش کی ہے۔ اس پر چیئرمین نے بل کی شق وار منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیاجس کی منظوری دے دی گئی۔

اس موقع پر وزیر مملکت رانامحمد افضل نے کہاکہ کچھ لابی حرکت میں آچکی ہیں،یہ لابی چاہتی ہیں کہ گیس انفرااسٹرکچربل پاس نہ ہو، کمیٹی بل کو پاس کرنے کی سفارش کی ہے، وزیر مملکت خزانہ راناافضل کاکہناتھاکہ ہم سی این جی سیکٹر سے اچھامعاہدہ کر رہے ہیں،گزشتہ تین سال سے ایک روپیہ بھی وصول نہیں ہوا،اس معاہدے سے بارہ ارب روپے حاصل ہونگے،اس میں کسی قسم کی لابی ہو سکتی ہے اس معاملے کو التوامیں نہ ڈالاجائے۔

اس پرچیئرمین سینیٹ کاکہناتھاکہ ،گیس انفراسٹرکچر بل منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیاجائے ۔اس موقع پر بل کی تحریک پر رائے شماری کرائی گئی جس پرتحریک کے حق میں25 اور مخالفت میں16 ووٹ آئے۔ اس موقع پر طلال چوہدری نے سینٹ میں ضمنی ایجنڈے کابل پیش کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کے بل کاضمنی بل پیش کیااور کہاکہ اس بل کو صرف حکومتی بل نہ کہاجائے،یہ وقت کی ضرورت ہے،اس بل میں سزائیں بڑھائی گئی ہیں۔

بل پر بات کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ اس بل سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں بہتری آئے گی،سزائیں اور کارروائی کو عالمی طریقہ کار سے ہم آہنگ بنایاجارہاہے،پی ٹی آئی اس بل کو سپورٹ کرتی ہے۔تاہم پیپلز پارٹی نے بل کی مخالفت کر دی جس پر بل پر غور کے لئے اجلاس پندرہ منٹ کے لئے ملتوی کیاگیا۔بعد ازاں بل کی کثرت رائے سے منظوری دی گئی۔ بعدازاں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریک پیش کی کہ انسانی بالخصوص خواتین و بچوں کی اسمگلنگ کی روک تھام کابل زیرغورلایا جائے۔

ایوان نے کثرت رائے سے تحریک کی منظوری دے دی ،بل کے تحت انسانی اسمگلنگ میں ملوث افرادکوزیادہ سے زیادہ 10 سال اور کم از کم 2 سال قید کی سزااور 10لاکھ روپے تک جرمانے کی سزادی جاسکے گی۔علاوہ ازیں قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والانے کیڈٹ کالج مستونگ میں بچوںپر تشدد کی رپورٹ طلب کرلی۔

ایوان بالامیں شکیل آفریدی،کرنل جوزف اور راؤانوار کامعاملہ ایوان میں پیش کرنے ،ٹی وی پر فحش اشتہارات کی بندش اور نیوائرپورٹ پرٹیکس وصولی ختم کرنے کامطالبہ کردیاگیاہے۔ اجلاس میں نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرقانونی ٹیکس لینے کامعاملہ بھی اٹھایاگیا۔ ثمینہ سعید کاکہناتھاکہ واحد ایئرپورٹ ہے جس پرآنے اور جانے کے وقت پیسے دینے پڑتے ہیں۔ دوہراٹیکس وصول کرناسمجھ سے بالاہے۔ میاں عتیق کا کہناتھاکہ نیوایئرپورٹ لوگوں کے لیے مصیبت بنتاجا رہا ہے۔

اس پر چیئرمین نے معاملہ کمیونیکیشن کمیٹی کو بھیج دیا۔اجلاس میںٹی وی چینلز پر چلنے والے بعض اشتہارات کاغیر مہذب اور غیر اخلاقی ہونے کامعاملہ بھی زیر بحث لایاگیاہے ۔اس معاملے پرمحسن عزیز کاکہناتھاکہ ٹی وی پر اکثراشتہارات انتہائی غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہیں،گھر میں بیٹھ کر آپ فیملی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے۔اس پرقائم مقام چیئرمین نے غیر اخلاقی اشتہارات کامعاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوادیا۔جبکہ جنگلات کی اہمیت کے بحث پرگیان چند نے کہاکہ وفاقی حکومت ماحولیات کے تحفظ کے لئے اپناکردار اداکرے۔

عبدالغفور حیدری نے کہاکہ خیبر پختونخوامیں اتنے درخت لگ چکے ہیں کہ وہاں مزید درخت لگانے کے لئے ایک انچ جگہ بھی نہیں ہے۔قائم مقام چیئرمین نے معاملہ قائمہ کمیٹی برائے ماحولیات کوارسال کردیا۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ ووٹوں کی تصدیق کی فیس 25روپے فی ووٹ سے کم نہیں کرسکتے۔ پچھلے الیکشن میں جتنے پیسے ملے اس سے دگناپیسے خرچ ہوئے تھے۔ تصدیقی عمل حوصلہ افزاء نہیں 40حلقوں کی صرف 32سے 33فیصد ووٹ کی تصدیق ہوسکی تھی ۔ بعد ازاں سینیٹ کااجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں