ہمیشہ منفرد کام کرنے کو ہی ترجیح دی ہے اداکارہ نور

فارمولا فلموں میں کام نہیں کرتی، کمرشلز میں بطور ماڈل کام کررہی ہوں، نور


Showbiz Reporter April 21, 2013
فارمولا فلموں میں کام نہیں کرتی، کمرشلز میں بطور ماڈل کام کررہی ہوں، نور فوٹو: فائل

معروف اداکارہ نورکوایک مرتبہ پھر ٹی وی کمرشلز کی آفرزکا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

وہ ان دنوں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی تشہیر کے لیے بنائے جانے والے کمرشلز میں بطور ماڈل کام کررہی ہیں۔ ایک ملاقات کے دوران نورنے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ میں نے ہمیشہ ہی منفرد کام کرنے کو ترجیح دی ہے۔

فارمولا فلمیں ہویا ڈرامے میں ایسے پراجیکٹس میں کام نہیں کرتی۔ اس وقت میں زیادہ ترٹی وی کمرشلز میں ماڈلنگ کررہی ہوں جس کا بہترین رسپانس سامنے آرہا ہے۔

مقبول خبریں