حیسکوشہریوں کو ہراساں کرنیکا سلسلہ بند کرے صاحبزادہ زبیر

بجلی کے ناجائز بل ختم کرنے اور منقطع کیے گئے کنکشن فوری طور پر بحال کیے جائیں.


Numainda Express April 21, 2013
نیب کھربوں لوٹنے والوں کیخلاف کارروائی کے بجائے غریبوں کو مجرم ثابت کر رہا ہے. فوٹو: فائل

جمعیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے حیسکو واجبات کی وصولی کے لیے صارفین کو نیب کے نوٹسز کے اجرا پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کے خون پسینے کی کمائی اربوں کھربوں ڈالر ہڑپ کرنے والوں کے خلاف نیب کسی بھی قسم کی کارروائی سے قاصر ہے۔

لیکن صارفین حیسکو جنہیں ہزاروں روپے کے ناجائز بل لگا کر نا دہندہ بنا دیا گیا ہے ان سے وصولی کے لیے نیب نوٹسز کے ذریعے فوجداری قوانین کے تحت گرفتاریوں کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔



اس شرمناک اقدام پر حیسکو چیف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ نے واضح کر دیا ہے کہ حیسکو واجبات کی وصولی کے لیے نیب کو کارروائی کا کوئی اختیار نہیں، لہذا نیب مذکورہ اقدام پر قوم سے معافی مانگے اور قومی دولت لوٹنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے۔ حیسکو کے ناجائز بل فوری طور پر ختم کیے جائیں اور نیب کی آڑ میں جن صارفین کے کنکشن منقطع کیے گئے ہیں، انہیں فوری طور پر بحال کیا جائے۔

مقبول خبریں