تلہارٹماٹر کی قیمتوں میں زبردست اضافہطلب میں کمی

10روپے کلو سے بڑھ کر60روپے تک جاپہنچا،پیاز بھی مہنگی ہونے کا امکان


Nama Nigar April 21, 2013
10روپے کلو سے بڑھ کر60روپے تک جاپہنچا،پیاز بھی مہنگی ہونے کا امکان. فوٹو: فائل

ضلع بدین کی مقامی مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ۔پیاز کی قیمت میں بھی اضافے کاامکان۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین کے مختلف شہروں تلہار، بدین، ٹنڈوباگو،کڑیو گھنور،راجو خانانی،غلام شاہ موری،سعید پور، نندو، پنگریو،گولارچی،ماتلی کی مارکیٹوں میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے۔10روپے فی کلو فروخت ہونے والے ٹماٹر اس وقت60روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔



قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجہ سے ٹماٹر کی فروخت میں کمی آئی ہے ۔ جبکہ ٹماٹر کی قیمت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

مقبول خبریں