پاکستان میں حقیقی جمہوری حکومت آتے ہی ایک دن مسئلہ کشمیر حل ہو جائیگا چدم برم

بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے, سلمان خورشید.


Online April 21, 2013
بھارت کے افغانستان میں غیرفوجی مفادات ہیں ہم نے ایک بھی فوجی افغانستان نہیں بھیجا,چدم برم. فوٹو : فائل

بھارتی وزیر خزانہ چدم برم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جا سکتا ہے بلکہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں ایک حقیقی منتخب جمہوری حکومت آتے ہی ایک دن یہ ایشو بھی حل ہو جائے گا۔

واشنگٹن کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ چدم برم نے ایک ٹی وی شو میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے افغانستان میں غیرفوجی مفادات ہیں ہم نے ایک بھی فوجی افغانستان نہیں بھیجا پاکستان کے اس حوالے سے خدشات محض تخیلاتی ہیں۔ دریں اثنا بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل حل کرنے کا خواہاں ہے تاہم پاکستان کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات کے باعث مذاکرات کی فضا خراب ہو رہی ہے۔

مقبول خبریں