بین اسٹوکس کا 1 رن راجستھان رائلز کے لیے 10 ہزار ڈالر کا رہا

راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس کی خدمات موجودہ سیزن کیلیے 1.96 ملین ڈالر کے عوض حاصل کیں۔


Sports Desk May 19, 2018
راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس کی خدمات موجودہ سیزن کیلیے 1.96 ملین ڈالر کے عوض حاصل کیں۔فوٹو : فائل

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کا رواں سیزن میں ایک رن فرنچائز کو 10 ہزار ڈالر کا پڑا۔

راجستھان رائلز نے بین اسٹوکس کی خدمات موجودہ سیزن کیلیے 1.96 ملین ڈالر کے عوض حاصل کیں، بین اسٹوکس نے 13 میچز میں مجموعی طور پر 196رنز بنائے۔

یاد رہے کہ بین اسٹوکس گزشتہ برس لندن میں مے خانے کے باہر مارپیٹ کے واقعے میں ملوث ہونے کی وجہ سے کئی ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور رہے تھے، جس کے سبب ان پر خاصا دبائو بھی رہا، لیکن انھیں گزشتہ برس آئی پی ایل کے سب سے کامیاب پلیئر کا ایوارڈ ملا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں