کراچی کے 39 سرکاری کالجوں میں غیر مستقل پرنسپلز تعینات

سینئر ٹیچرزکو عارضی چارج دے دیاگیا جس کے سبب ڈگری کالجوں کی صورتحال دگرگوں ہے


Safdar Rizvi April 22, 2013
ڈی جے ،ایس آر ای مجید کالج سمیت کئی سرکاری کالج مستقل پرنسپل کے بغیرکام کررہے ہیں. فوٹو: فائل

KARACHI: صوبائی محکمہ تعلیم کی غفلت اورلاپرواہی کے سبب کراچی کے سرکاری کالج بدترین بدانتظامی کاشکارہوگئے ہیں۔

کراچی کے 50فیصد ڈگری سرکاری کالجوں کو ''نوٹیفائیڈ پرنسپلز''کے بجائے عارضی بنیادوں پر تعینات انچارجزکے سہارے چلائے جانے کا انکشاف ہواہے، کراچی میں قائم 78سرکاری ڈگری کالجوں میں سے 39سرکاری کالجوں میں پرنسپلز تعینات ہی نہیں اورمتعلقہ کالجوں میں سینئر ٹیچرزکوانچارج پرنسپلز کاعارضی چارج دے دیاگیاہے جس کے سبب ڈگری کالجوں کی صورتحال دگرگوں ہے، واضح رہے کہ محکمہ تعلیم نے کرپشن اورخواتین اساتذہ کی شکایت پرکئی بارمختلف عہدوں سے ہٹائے گئے افسرممتازاجن کوکراچی کے سرکاری کالجوں کاسربراہ بھی تعینات کردیاہے۔

حیرت انگیزطورپرکراچی کا سب سے قدیم اورمعروف سرکاری کالج ''ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج''بھی بغیرکسی مستقل پرنسپل کے کام کررہاہے، جبکہ نوٹیفائیڈ پرنسپلزکے بغیرچلنے والے دیگرمعروف سرکاری کالجوں میں ایس ایم سائنس کالج،گورنمنٹ کالج برائے طلبہ ناظم آباد،گورنمنٹ کالج برائے طالبات ناظم آباد ،ایس آرای مجید گورنمنٹ کالج اورآدمجی گورنمنٹ سائنس کالج بھی شامل ہیں، اس امرکاانکشاف جامعہ کراچی کوصوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے موصولہ سرکاری ڈگری کالجوں کی پرنسپلزکی فہرست اوراس حوالے سے بھیجے گئے ایک خط میں کیاگیاہے۔



''ایکسپریس''کوکراچی کے سرکاری ڈگری کالجوں میں ایڈہاک پرنسپلز کی ملنے والے تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی نمبر6،گورنمنٹ کالج برائے خواتین کورنگی نمبر4،گورنمنٹ اسلامیا سائنس کالج ،پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فائونڈیشن کالج،گورنمنٹ نیشنل کالج،سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز کالج، گورنمنٹ گرلز کالج پی آئی بی کالونی،ایچ آر ایچ آغاخان گورنمنٹ گرلز کالج پی آئی بی،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج گلشن اقبال،گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایف بی ایریابلاک 16،گورنمنٹ سٹی کالج نمبر1موسی کالونی،گورنمنٹ سٹی کالج نمبر2موسی کالونی،شہید ملت گورنمنٹ ڈگری گرلزکالج،گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن بلاک 15ایف بی ایریا،گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج قاسم آباد،گورنمنٹ کالج برائے خواتین بلاک ایم نارتھ ناظم آباد،پاکستان شپ اونرگورنمنٹ کالج،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج بفرزون،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک kنارتھ ناظم آباد،ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر1،ایس ایم آرٹس اینڈ کامرس کالج نمبر2،ایس ایم سائنس کالج،گورنمنٹ کالج برائے خواتین 11ایف نیوکراچی، گورنمنٹ سپیریئر سائنس کالج،گورنمنٹ سپیرئیر کامرس کالج،جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج نمبر1،جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج نمبر2،خورشید گورنمنٹ گرلز کالج،علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز کالج نمبر2،گورنمنٹ کالج برائے خواتین سعود آباد،لیاقت گورنمنٹ کالج نمبر1کالا بورڈ ملیر،لیاقت گورنمنٹ کالج نمبر2کالا بورڈ ملیر،گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج قائد آباد اورگورنمنٹ ڈگری بوائز کالج اورنگی ٹائون میں بھی مستقل پرنسپلز تعینات نہیں اورمذکورہ تمام سرکاری کالجوں میں بغیرنوٹیفیکیشن کے انچارج پرنسپلز ہی کام کررہے ہیں۔

مقبول خبریں