فلسطینیوں کا خوف اسرائیلی کابینہ کے اجلاس زیر زمین کرنے کا فیصلہ

امریکا جلد ہی گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا، انٹیلی جنس وزیر کاٹز


News Agencies May 25, 2018
امریکی سفارتخانے کی منتقلی کیخلاف ریلی پر اسرائیلی فائرنگ سے زخمی نوجوان دم توڑ گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیلی حکومت نے کابنیہ کے تمام اجلاس کرائسس مینجمنٹ کے زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی پر عالمی ردعمل کے بعد اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بینجمین نتن یاہو نے کابنیہ کے تمام اجلاس کرائسس مینجمنٹ کے زیر زمین پناہ گاہوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ادھر اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر کاٹز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ سفارتی بات چیت میں گولان کی پہاڑیوں کا معاملہ سر فہرست ہے۔ اسرائیلی انٹیلی جنس وزیر نے مزید کہا کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ پر زور دے رہا ہے اور امید ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران امریکا اس پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کر لے گا۔

دریں اثنا فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ایک ہفتہ قبل رام اللہ کے نواحی قصبے ابیرہ میں امریکی سفارتخانے کی القدس منتقلی کیخلاف احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالا 15 سالہ عدی اکرم ابو خلیل گزشتہ روز دم توڑ گیا۔

فلسطین اور دیار مقدسہ کے مفتی اعظم الشیخ محمد احمد حسین نے کہاہے کہ امریکا اور اسرائیل دیگر صیہونی قوتوں کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجدا قصیٰ کو شہید کرکے اسکی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کے قیام کا ماحول بنا رہے ہیں۔

امریکا کا مسجد اقصی کی جگہ ہیکل سلیمانی کے مذموم منصوبے کے تصور کو قبول کرنا انتہائی خطرناک اقدام ہے، اسرائیل ہیکل سلیمانی کے قیام کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلیے امریکا سے مدد لے رہا ہے۔ عالم اسلام کو مسجد اقصی کو بچانے کیلیے فوری حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔

مقبول خبریں