معین اخترکی دوسری برسی پر تعزیتی تقریب

معین اختر کو اس دنیاسے گئے دو سال ہوگئے یہ وقت انتی تیزی سے گزر گیا کہ پتی ہی نہ چل سکا، اداکار شہزاد رضا


Cultural Reporter April 24, 2013
معین اختر کو اس دنیاسے گئے دو سال ہوگئے یہ وقت انتی تیزی سے گزر گیا کہ پتی ہی نہ چل سکا، اداکار شہزاد رضا فوٹو: فائل

دنیا بھر میں پاکستانی ثقافت کو عزت اور مقام دلانے اور عالمی شہرت حاصل کرنیوالے اداکار کمپئیر معین اختر(مرحوم) کو اس دنیا سے رخصت ہوئے دو سال گزر گئے لیکن ان کی موت کا کسی کو بھی یقین نہیں آتا۔

اداکار شہزاد رضا نے کہا معین اختر کو اس دنیاسے گئے دو سال ہوگئے یہ وقت انتی تیزی سے گزر گیا کہ پتی ہی نہ چل سکا وہ تو آج بھی زندہ ہے ان کی موت کو ابھی تک یقین نہیں آتا ، اسلم شیخ نے کہا معین اختر ایک بہترین انسان اور لوگوں کا ہمدر تھا،ان جیسا دوست اور فنکار کبھی بھی نہیں بھلایا جاسکتا۔

شکیل صدیقی نے کہا کہ معین اختر ایک انسٹیٹیوٹ کا درجہ رکھتے تھے جن سے ہمیں بہت سیکھنے کا موقع ملا، رئوف لالہ نے کہا معین بھائی کا اس دنیا سے اتنی جلدی چلا جانا فن کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے،سلیم آفریدی نے کہا معین اختر، لیاقت سولجر اور سکندر صنم کی موت نے ہمین اس قدر رنجیدہ کردیا کہ ہم کامیڈی کرنا بھول گئے۔

معین بھائی تو ہمیشہ یادوں میں رہیں گے،آفتاب عالم نے کہا کہ معین اختر ہمارے فن کا بہت بڑا اثاثہ تھے ان دنیا سے اتنی جلدی چلا جانا بہت تکلیف دہ ہے،ادکار ایاز خان نے کہا معین بھائی کی شاندار کارکردگی سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ان جیسا دوسرا کوئی اور ہو نہیں سکتا، بہرو زسبزواری نے کہا معین اختر ایک ہی تھا اس جیسا کوئی اور ہو نہیں سکتا۔

ادکار حسنین اختر کہا معین اختر ہمارے ان فنکاروں میں تھے جن پر ہم ہمیشہ فخر کرتے رہیں گے سید فرقان حیدر نے کہا معین اختر کو ہم سے بچھڑے دوسال ہوگئے یقین نہیں آتا میری تو اس کے ساتھ بے شمار یادیں وابستہ ہیں جو مجھے اس کی یاد دلاتی رہتی ہیں، معین اختر کی دوسری برسی کے موقع پر پاکستان فلم ٹی وی جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔

مقبول خبریں