فلم انڈسٹری کی بحالی عملی کام کرنے سے ممکن ہوگی ندیم

فلم انڈسٹری پر موجودہ بحران بھی عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا، ندیم


INP April 24, 2013
فلم انڈسٹری پر موجودہ بحران بھی عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا، ندیم فوٹو: فائل

سنیئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی عملی طور پر ہی کام کرنے سے ممکن ہو سکے گی' فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سب کو متحد ہو کر کام کرنا پڑے گا ۔

پاکستان فلم انڈسٹری پر آنے والا موجودہ بحران عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکار ندیم نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششیں ضرور کامیاب ہونگی، اس بحرانی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ عروج و زوال ہرشعبہ زندگی میں آتا ہے اسی طرح فلم انڈسٹری پر موجودہ بحران بھی عارضی ہے جو جلد ہی ختم ہو جائے گا لیکن اس کے لیے سب کو مل کر سنجیدگی سے کوششیں کرنا ہونگی۔

مقبول خبریں