افغانستان میں طالبان نے تخار میں تمام اسکول بند کرادیئے، ہزاروں طلبا متاثر

خبر ایجنسی  ہفتہ 26 مئ 2018
اسکولوں میں 11 ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں، طالبان نے یہ اعلان تخارمیں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

اسکولوں میں 11 ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم ہیں، طالبان نے یہ اعلان تخارمیں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔ فوٹو: رائٹرز

کابل: افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں طالبان نے تمام پرائمری اور سیکنڈری اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔

صوبائی حکام کے مطابق عسکریت پسندوں کے اعلان سے ہزاروں طلبا و طالبات متاثر ہوئے ہیں۔ تخار میں طالبان کے اعلان کے بعد 27 پرائمری اور سیکنڈری اسکول حکام نے بند کر دیے۔ ان اسکولوں میں 11 ہزارسے زائد طلباو طالبات زیرتعلیم ہیں۔ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ صوبائی محکمہ تعلیم نے طالبان کے اعلان کے بعد کیا۔

واضح رہے کہ طالبان نے اسکول بند کرنے کا اعلان تخار میں اپنے شعبہ تعلیم کے سربراہ کی گرفتاری کے جواب میں کیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔