نوازشریف کانوکریاں فروخت کرنے کا الزام غلط ہےقائم علی شاہ

ن لیگ کو پنجاب میں بری طرح شکست ہوگی ،سندھ میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی


Online/Numainda Express April 24, 2013
ن لیگ کو پنجاب میں بری طرح شکست ہوگی ،سندھ میں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی سندھ کے صدرسابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے نوکریاں فروخت کرنے والا الزام غلط ہے اصل حقیقت یہ ہے کہ ن لیگ چوردروازے سے اقتدارمیں آناچاہتی ہے۔

پنجاب میں انھیں بری طرح شکست ہوگی اورسندھ میں انھیں ایک سیٹ بھی نہیں ملے گی۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مختلف دیہات میںکارنرمیٹنگوں سے خطاب کررہے تھے۔ قائم علی شاہ نے کہاکہ نوازشریف ایک طرف سے پنجاب میں کالا باغ ڈیم کی باتیں کررہے ہیں تو وہ کس منہ سے سندھ میں ووٹ لینے آرہے ہیں۔



سندھ کی عوام کالا باغ ڈیم بنانے والوں کوعبرت ناک شکست دے گی۔ ڈاکٹرنفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرے گی۔نظرمحمدگاسو ظفراقبال بلال نے کہا کہ پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورچاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی۔

مقبول خبریں