پی ایس او نے ہائی اوکٹین پٹرول رون 97 متعارف کرادیا

رون 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے


Business Reporter May 30, 2018
پی ایس او نے ہائی اوکٹین پٹرولرون97متعارف کرادیا فوٹو؛ فائل

پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے ملک میں فیول کامعیار بہتر کرنے کے اپنے عزم کے تحت 'آلٹران ایکس ہائی اوکٹین 97' کے برانڈ نام سے ہائی اوکٹین پٹرول رون 97 متعارف کراکے اپنی مصنوعات کے پورٹ فولیو کومزید وسعت دیدی ہے۔

رون 97 فیول گاڑیوں کی کارکردگی میں شاندار اضافہ کرتا ہے تاکہ صارفین کو آرام دہ سفر کی سہولت کے ساتھ ساتھ 'ناکنگ' سے نجات دی جاسکے، اعلیٰ درجے کا رون فیول انجن کی زندگی بڑھاتا ہے اور اس کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کرتا ہے۔

مقبول خبریں