ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان

وزیراعظم پیکیج میں پھل سبزیوں کی برآمدپرفریٹ ان بورڈویلیوکا4فیصد،کسی بھی سیکٹر کودی گئیں سب سے زیادہ مالی مراعات


Business Reporter June 01, 2018
3سال کیلیے دی گئیں،غیرروایتی مارکیٹس کوایکسپورٹ پراضافی 2 فیصدمعاونت ملے گی، برآمدبڑھانے میں مددگارہوگی،وحیداحمد۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی جانب سے برآمدی پیکیج میں ہارٹی کلچر ایکسپورٹ پر 4 فیصد مالی معاونت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایف پی سی سی ائی کے نائب صدر نائب صدر وحید احمد کے مطابق پھلوں اور سبزیوں کی برآمد پر فریٹ ان بورڈ ویلیو پر 4 فیصد مالی معاونت دی جائیگی، یہ سہولت 3 سال کیلیے دی گئی ہے۔ غیر روایتی 150 مارکیٹس کو ایکسپورٹ پر اضافی 2 فیصد مالی معاونت فراہم کی جائیگی،یہ کسی بھی سیکٹر کو دی جانے والی مراعات کی بلند ترین شرح ہے جوہارٹی کلچر سیکٹر کی ایکسپورٹ بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔

وحید احمد نے کہا کہ ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے لیے برآمدی مراعات کے حصول میں ایف پی سی سی آئی اور ہارٹی کلچر ڈیولپمنٹ کمپنی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں