لارڈز ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو 72 رنز سے ہرادیا

ورلڈ الیون 17ویں اوور میں ہی 127رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، شاہد آفریدی صرف 11رنز بناسکے۔


News Agencies June 01, 2018
ورلڈ الیون 17ویں اوور میں ہی 127رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، شاہد آفریدی صرف 11رنز بناسکے۔ فوٹو : فائل

لارڈز کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ورلڈ الیون کو 72رنز سے ہرادیا۔

ورلڈ الیون کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پاکستانی آل رائونڈر شاہد آفریدی کررہے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے، لیوس نے 58، سیمیوئیل نے 43 اور رام دین نے 44رنز کی باریاں کھیلیں۔

جواب میں ورلڈ الیون 17ویں اوور میں ہی 127رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، شاہد آفریدی صرف 11رنز بناسکے۔ پریرا 61رنز بناکر نمایاں رہے۔ولیم نے 3، رسل اور بدری نے 2,2وکٹیں لیں۔

مقبول خبریں