الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے شرجیل میمن

شہباز شریف نے طالبان سے درخواست کی تو پنجاب میں بم دھماکے بند ہوگئے


Online April 25, 2013
11مئی کو عوام فیصلہ کریں گے انھیں امن پسند حکومت چاہیے یا شہرت پسند فوٹو: فائل

TEHRAN: ٹنڈوجام کے حلقہ پی ایس 50 سے پی پی پی کے نامزد امیدوار سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 11مئی کے الیکشن میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے۔

طالبان کے حامی نواز شریف شہباز شریف نے ہمیشہ اپنے مفادات حاصل کرنے کیلیے غریبوںکاخون کیا۔ نواز شریف بیرون ملک فرار ہوئے جبکہ ہمارے قائدین نے ملک کے لیے جانوں کے نذرانے دیے اور 12سال جیل کاٹی۔ ٹنڈو جام میں رائو حاجی مختار راجپوت کی جانب سے منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی 5 سالہ حکومت میں سازشیں کی گئیں۔ خودکش بمبار کے ذریعے انسانوں جانوں کازیاں کرایا گیا۔



بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا ان سازشوں کے پیچھے ان 2 بھائیوں نواز شریف شہباز شریف کا ہاتھ تھا۔ جب بے نظیر بھٹو نے حکومت بنائی تو شریف برادران نے اسامہ بن لادن کو پیسے دے کر پورے ملک میں اسلحہ پھیلایا خودکش حملے کرائے گئے۔ انھوں نے کہا کہ اس کی مثال شہباز شریف نے واضح درخواست کی کہ طالبان پنجاب کا رخ نہ کریں تو پنجاب میں بم دھماکے بند ہوگئے۔

انھوں نے کہا کہ نواز، شہباز نے ریکارڈ توڑ کرپشن کی، قرضے معاف کرائے جبکہ ان پر منی لانڈرنگ سمیت دیگر کیس درج ہوئے۔ 11مئی کو عوام فیصلہ کریں گے انھیں امن پسند حکومت چاہیے یا شہرت پسند۔ کچھ عناصر نہیں چاہتے کہ حکومت سندھی ٹوپی اجرک کی ہو مگر حکومت دوبارہ پیپلز پارٹی ہی بنائے گی اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

مقبول خبریں