احمد مختار اندرون خانہ ن لیگ سے مل گئےمونس الٰہی

گجرات سے ن لیگ کے صوبائی امیدوار کیلیے پیپلزپارٹی کے ووٹ مانگ رہے ہیں.


Numainda Express April 25, 2013
ہمیں سازشیں کرنے کی عادت نہیں، احمد مختار کی ہیرا پھیری اور دھاندلی بے نقاب ہوگئی۔ فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما اور پی پی 110 سے امیدوار مونس الٰہی نے کہا ہے کہ احمد مختار اندرون خانہ ن لیگ کیساتھ مل گئے ہیں اور وہ اپنے حلقے میں ن لیگ کے صوبائی امیدوار کیلیے بھی پیپلز پارٹی کے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

سابق ناظم رانا مقصود احمد اور پیپلزپارٹی حلقہ پی پی110 کے صدر نذیر چیمہ کی ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مونس الٰہی نے کہا کہ احمد مختار کی ہیرا پھیری اور دھاندلی کا پروگرام بے نقاب ہوگیا ہے لیکن احمد مختار کی طرح ہمیں سازشیں کرنیکی عادت نہیں اور نہ ہم سازش پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم جسکے ساتھ ہوتے ہیں دل سے ہوتے ہیں۔

احمد مختار نے نہ صرف اپنی قیادت اور پارٹی سے منافقت کی بلکہ انھوں نے اہل گجرات کے ساتھ بھی دھاندلی کی ہے۔ سابق ناظم رانا مقصود احمد نے کہا کہ احمد مختار نے مجھے بلا کر کہا کہ پی پی110 کی سیٹ پر مونس الٰہی کو ہر صورت میں شکست دینا ہے، اس لیے پیپلز پارٹی کے ووٹ بھی ن لیگ کے امیدوار کو دلوانے ہیں۔ اس موقع پر اسلم ساہی، شیخ شہکاز عرف مون، چوہدری اعجاز، چوہدری نثار گوندل، چوہدری طاہر، عظمت سعید، چوہدری مدثر اور رانا آصف محمود بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں