انڈس موٹرز کمپنی نے چوتھی بار گاڑیاں واپس منگوالیں

ایئر بیگ سنسر وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر پرزوں کی درستی مقصد ہے، کمپنی


Business Reporter June 02, 2018
ایئربیگ سنسروقت کے ساتھ خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر پرزوں کی درستی مقصد ہے، کمپنی (فوٹو:فائل)

انڈس موٹرز کمپنی (آئی ایم سی) نے ٹویوٹا کرولا گاڑیوں میں فرنٹ ایئر بیگ سنسر وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر پرزوں کی درستی کے لیے 13 ماہ میں چوتھی مرتبہ اپنی گاڑیوں کو واپس منگوا لیا۔

آئی ایم سی نے ٹویوٹا کرولا گاڑیوں میں نصب پرزوں کو درست کرنے کے لیے 13 ماہ میں چوتھی مرتبہ اپنی گاڑیوں کو واپس منگوا لیا جس کے بعد اس مدت میں گاڑیوں کو واپس منگوانے کی تعداد 16 ہزار 719 یونٹس ہوگئی، آئی ایس سی کی جانب سے حالیہ منگوائے گئے ماڈل کے بارے میں خریداروں کو آگاہ کیا گیا کہ (اگست 2015ء سے مارچ 2016ء) تک تیار کی گئی ٹویوٹا کرولا اٹلس 1.8 گرینڈ کے 1ہزار 719 گاڑیوں کا خصوصی مہم کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ ان ماڈلز کی گاڑیوں کے فرنٹ ایئر بیگ سنسر وقت گزرنے کے ساتھ خراب ہوسکتے ہیں جبکہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ڈرائیور کی جانب سے لگایا گیا ایئربیگ حادثے کے دوران کام نہیں کرے لہٰذا ان گاڑیوں کا جائزہ لینے کے لیے انہیں واپس منگایا ہے۔

مقبول خبریں