ایرانی جوہری ڈیل کو برقرار رکھنے پر چین و یورپی یونین متفق

بین الاقوامی معاہدے میں شامل فریقوں کو ذمے داریاں نبھانا ہوں گی، سربراہ امور خارجہ یورپی یونین


News Agencies June 02, 2018
ایرانی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، چینی وزیر خارجہ وانگ ای ، مشترکہ پریس کانفرنس۔ فوٹو : فائل

JAIPUR, INDIA: چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیدیریکا موگرینی سے ملاقات کے بعد کہا کہ ان کا ملک ایرانی جوہری ڈیل کو محفوظ رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا، موگرینی اور وانگ ای نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔

 

اس موقع پر دونوں سفارت کاروں نے واضح کیا کہ ایرانی جوہری پروگرام کو روکنے کیلیے کیے گئے انٹرنیشنل معاہدے کو محفوظ رکھنے کی بہترین کوششیں امریکی دستبرداری کے بعد بھی جاری رکھی جائیں گی۔

موگرینی نے یہ بھی کہا کہ اس بین الاقوامی معاہدے میں شامل سبھی فریقوں کو اپنی اپنی ذمے داریاں نبھانی ہوں گی، امریکی صدر نے گزشتہ ماہ ایرانی جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں