شمالی کوریا نے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کر دی

کم جونگ ان سے روسی وزیر خارجہ کی ملاقات، پوتن کی طرف سے دورہ روس کی دعوت قبول کر لی۔


News Agencies June 02, 2018
شمالی کوریا اور امریکا کے صدور کے مابین ملاقات کیلیے تیاریاں جاری ہیں، امریکی سیکریٹری خارجہ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

شمالی کوریا نے امریکا کے سیاسی برتری پر مبنی اور غالبانہ رویے کی شکایت کرتے ہوئے روس کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی۔ روسی صدر ولادی میر پوتن کی جانب سے کم جونگ اْن کو ملاقات کی دعوت بھی دی گئی، جسے انھوں نے قبول کر لیا۔

کم جونگ ان نے روسی وزیر خارجہ کو بتایا کہ انھیں امید ہے کہ جوہری ہتھیاروں کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، شمالی کوریا کے رہنما نے بتایا کہ کوریائی جزیرے سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن وہ اسے مرحلہ وار ختم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

توقع ہے کہ صدر پوتن اور کم جونگ ان کے درمیان ملاقات رواں سال ماسکو میں ہو گی، شمالی کوریا اور روس کے درمیان یہ رابطے ایک ایسے وقت پر ہوئے ہیں جب شمالی کوریا اور امریکا کے صدور کے مابین ملاقات کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پامپیو کا کہنا ہے کہ شمالی کورین رہنما کے ساتھ ملاقات کے لیے تیاریاں صحیح سمت میں جا رہی ہیں۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے کم جونگ ان کے خط کا شدت سے انتظار ہے،12جون کی ملاقات سے تنازع کا مکمل خاتمہ اخذ نہ کیا جائے تو بہتر ہوگا۔

مقبول خبریں