قوم سے حقائق چھپائے جا رہے ہیں مولانا فضل الرحمن

فاٹا کے عوام کی رائے نظرانداز کر کے غیرملکی ایجنڈا مسلط کرنا تاریخی جبر ہے، گرینڈ جرگے سے خطاب


News Agencies June 04, 2018
سیاسی و مذہبی قیادت قبائلی عوام اور جرگے سے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہو گئی، سربراہ جے یو آئی۔ فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ قوم سے حقائق چھپائے جارہے ہیں۔

قبائل گرینڈ جرگے کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ2012سے قبائلی عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہا ہوں، تمام سیاسی ومذہبی قیادت قبائل عوام اور جرگے سے کیے گئے وعدوں سے منحرف ہوگئی۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سابق وزیراعظم اور عبدالقادر بلوچ لکھی ہوئی تحریر میں قبائل عوام سے رائے لینے کے معاہدے سے انحراف کر رہے ہیں، جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھجتے تھے وہ بھی اجلاس میں کثیر تعداد میں شریک ہوئے، انہوں نے کہا کہ قبائل پر 150 سال سے فیصلے مسلط کیے گئے اور آج بھی زبردستی فیصلے مسلط کیے جارہے ہیں، قبائلی عمائدین، علمائے کرام اور مشران مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اعلان کریںگے۔

 

مقبول خبریں