وزیراعظم پروگرام کی 4 ہزار سے زائد اسکیمیں نامکمل

پہلے مرحلے کے تحت 5ارب 94کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 6ہزار 431اسکیمیں شروع کی گئیں


Numainda Express June 04, 2018
105اسکیمیں ابھی تک بقایاہیں اوران پر پرابھی تک کام شروع نہیں کیاجاسکا۔ فوٹو: فائل

ملک کے مختلف علاقوں میں وزیراعظم کے ایس ڈی جی پروگرام کے تحت بجلی کی 4 ہزارسے زائد اسکیمیں مکمل نہیں ہوسکیں۔

ملک بھر میں اراکین اسمبلی کے حلقوں میں وزیراعظم کے ایس ڈی جی پروگرام کے تحت بجلی کی فراہمی کی اسکیموں پرکام سست روی سے جاری ہے اور اس اسکیم کا پہلا مرحلہ بھی مکمل نہیں کیاجاسکا،پہلے مرحلے کے تحت 5ارب 94کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 6 ہزار 431 اسکیمیں شروع کی گئیں، جس میں سے 105 اسکیمیں ابھی تک بقایاہیں اوران پر پرابھی تک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے کے تحت 5 ارب 98 کروڑ روپے سے زائد کی 8ہزار 487 اسکیمیں شروع کی گئیں، جس میں سے 4 ہزار 896 اسکیمیں ابھی تک نامکمل ہیں، پہلے مرحلے کے تحت فیسکو،گیپکو،لیسکو، آئیسکو، حیسکواور میپکو میں یہ اسکیمیں شروع کی گئیں۔

دوسرے مرحلے میں پیسکو اور ٹیسکو میں بجلی کی اسکیمیں شروع کی جانی تھی تاہم ن لیگ کے دور میں ان میں سے زیادہ تر اسکیموں پر کام شروع نہیں ہوسکا ۔

 

مقبول خبریں