مقبوضہ کشمیر میں آج جمعتہ الوداع یوم القدس کشمیر کے طور پر منایا جائے گا حریت قیادت

مسئلہ فلسطین، کشمیر کو حل کرانے کیلیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کردار ادا کرے، مطالبہ، یاسین ملک


News Agencies June 08, 2018
دی اکنامک ٹائمز نے بھارتی فوج کی بربریت اور ظلم و ستم کا کچا چٹھہ کھول کر رکھ دیا، 3 ہفتوں میں 36 کشمیری شہید ہوئے۔ فوٹو : فائل

مقبوضہ کشمیر میں سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کہا ہے کہ اس بار بھی آج جمعۃ الوداع کو حسب روایت یوم قدس اور یوم کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔

مشترکہ حریت قیادت کی طرف سے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اس نے جمعۃ الوداع کے حوالے سے ایک قرار داد مرتب کر لی ہے جو اس روز مقبوضہ علاقے کی تمام مساجد، خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں ہونے والے نماز جمعہ کے اجتماعات میں پیش کر کے عوام الناس سے اس کی تائید حاصل کی جائے گی۔

مشترکہ قیادت نے قرار داد میں جو نکات پیش کیے ہیں وہ یہ ہیں کہ یہ اجتماع فلسطین اور کشمیریعوام پر ہونے والے مظالم اور ان دونوں دیرینہ تنازعات کے حل کے تئیں عالمی برادری کی عدم توجہی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ ان دونوں تنازعات کو ان کے تاریخی تناظر میں حل کرنے کیلیے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔

یاسین ملک نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی کٹھ پتلی حکومت نے نہتے کشمیریوں پر مظالم اور ان کی تذلیل کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے، میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ حل طلب مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔

مقبول خبریں