عالمی مارکیٹ میں سونا سستا پاکستان میں مہنگا ہوگیا

تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50368 روپے ہوگئی۔


Business Reporter June 12, 2018
تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50368 روپے ہوگئی۔ فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ضب کہ پاکستان میں 800 روپے مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کی کمی سے1295 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب800 روپے اور685 روپے کا نمایاں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر58400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر50368 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت20 روپے کے اضافے سے790 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت17.29 روپے کے اضافے سے677.29 روپے ہوگئی۔

مقبول خبریں