فلپائن میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 سے تجاوز کرگئی

2ہفتے جاری رہنے والی مون سون کی بارشوں سے منیلا اور اس کے ارد گرد کے علاقے بری طرح متاثر


Online August 12, 2012
2ہفتے جاری رہنے والی مون سون کی بارشوں سے منیلا اور اس کے ارد گرد کے علاقے بری طرح متاثر. فوٹو رائٹرز

فلپائن میں سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 68 سے تجاوز کرگئی جب کہ حکام نے متاثرہ20لاکھ سے زائد افراد کے لیے ہنگامی بنیادوں پر خوراک اور دیگر امداد کی فراہمی تیز کردی ہے ہفتہ کے آغاز میں سیلاب جس سے منیلا کا 80فیصد علاقہ زیر آب آگیابڑی حد تک اتر گیا ہے اور لوگ واپس اپنے گھروں کو آرہے ہیں۔

تاہم شمال میں واقع زرعی نشیبی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیںشہری دفاع کے سربراہ بنیتو راموس نے اے ایف پی کو بتایا کہ بہت بڑی تعداد میں بے گھر ہونے والی آبادی بشمول پرہجوم کیمپوں میں 4لاکھ41ہزار افراد کو مزید 7روز کے لیے خوراک کی ضرورت ہیراموس نے بتایا کہ ضرورت کی صورت میں حکومت کے پاس ایک ماہ کی امدادی اشیاء موجود ہیں اور ہمارے پاس کافی ہنگامی رسد ہے انھوں نے کہا کہ رضاکار چاولوں اور دیگر خوراک کو ایک لاکھ تھیلوں میں پیک کرنے میں حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔

فلپائن کے مرکزی جزیرے لوزون میں تقریبا2ہفتے جاری رہنے والی مون سون کی بارشوں سے منیلا اور اس کے ارد گرد کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیںحکومت کی ہنگامی آفات بارے رابطہ کونسل نے کہا کہ 66افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جو جمعہ کو 60تھی اس کے مطابق سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 80 ہزار ہے جوگزشتہ روز 24لاکھ40ہزار تھی۔

مقبول خبریں