کافی اور چائے کامناسب استعمال دل کی بیماریوں سے نجات

روزانہ 2 سے 4کپ کافی اور چائے پینے سے شرح اموات میں کمی ہوئی ،نئی تحقیق


Net News August 12, 2012
روزانہ 2 سے 4کپ کافی اور چائے پینے سے شرح اموات میں کمی ہوئی ،نئی تحقیق۔ فوٹو فائل

جدید تحقیق کے مطابق کافی یا چائے کا اعتدال پسندی سے استعمال امراض دل کے خدشات کو کم کرتا ہے اور چائے کے کم یا زیادہ استعمال سے امراض دل کے باعث شرح اموات میں کمی واقع ہوتی ہے۔ کافی اور چائے کے استعمال کے حوالے سے تنظیم کی مسلسل 13 سال تک نیدرلینڈ کے 37514 شہریوں پر کی گئی۔

ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ 2 سے 4کپ کافی پیتے ہیں ان کو دل کے دورے کے خدشات ان لوگوں کی نسبت 20فیصد تک کم ہو جاتے ہیں جو 2 سے کم یا 4سے زیادہ کافی کے کپ روزانہ پیتے ہیں ۔ دوسری جانب ایسے افراد جو روزانہ 3سے 6کپ چائے پیتے ہیں ان میں ان افراد کے مقابلے میں امراض دل کے ذریعے موت کے خدشات 45فیصد کم ہو جاتے ہیں جو ایک کپ سے کم یا 6کپ سے زیادہ چائے روزانہ پیتے ہیں جب کہ چائے یا کافی کے استعمال سے امراض دل کے خدشات کسی ایک شخص میں بھی نہیں پائے گئے۔ تحقیق کے دوران ماہرین نے فوڈ فریکیونسی سوالنامہ کا بار بار استعمال کیا گیا۔

مقبول خبریں