بلے چلاکر سیاست نہیں ہوتی ن لیگ ہی جیتے گی ذوالفقار کھوسہ

اب دور بدل گیا، اخوند ہمایوں رضا، آزاد الیکشن لڑیں گے، جمال لغاری


Monitoring Desk April 28, 2013
سابقہ حکومتوں کا ریکارڈخراب رہا، زرتاج گل، لائیو ود طلعت میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایکسپریس نیوز کے پروگرام لائیو ود طلعت میں میزبان طلعت حسین نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں ووٹ ڈالنے کے لیے آج بھی برادری اور دھڑے کواہمیت دی جاتی ہے، بااثر سیاسی خاندانوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

کسی بھی نئی سیاسی جماعت کو یہاں کے بااثر خاندانوں کو سیاسی منظر سے ہٹانے کیلیے سخت محنت کرنا ہوگی۔ پروگرام میں ذوالفقار کھوسہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن واضح اکثریت سے جیتے گی، بلے چلاکر سیاست نہیں ہوتی۔ جمال لغاری نے کہاکہ ہم نے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔



پی پی 172 میں تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل اخوند نے کہاکہ پچھلی حکومتوں کا ریکارڈ بہت خراب رہا ہے جس کا ہمیں فائدہ ہورہا ہے۔ میرا بھائی خودکش دھماکے میں ماراگیا، یہ کیسی جمہوریت ہے کہ گھر واپسی کی کوئی امید ہی نہیں۔ پی پی 124 میں تحریک انصاف کے امیدوار اخوند ھمایوں رضا خان نے کہاکہ اب دور بدل گیا ہے۔ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں انھوں نے خواتین کو بھی قائل کررکھا ہے۔

مقبول خبریں