طالبان کے ساتھ جنگ بندی بڑھنے کی امید ہے افغان صدر

مزید خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے، افغان صدر کی مسلمانوں کو عید کی مبارک باد۔


News Agencies June 16, 2018
سعودی عرب کا جنگ بندی کا خیر مقدم۔ فوٹو: فائل

افغان صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کیساتھ جنگ بندی کا دورانیہ بڑھنے کی امید ہے، انہوں نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

عید کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے اشرف غنی کا کہنا تھا کہ حالیہ فیصلے سے ملک میں دیر پا امن قائم ہونے کی امید ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں جنگ کے خاتمے کیلیے کیے گئے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

افغان صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مزید خون خرابہ نہیں دیکھنا چاہتے، سعودی عرب نے افغان حکومت کے جنگ بندی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

افغان صدر اشرف غنی نے عیدالفطر کے موقع پر قوم سے خطاب میں ایک بار پھر طالبان سے 3 روز کے سیز فائر کے عزم کو دہرایا، افغان صدر نے طالبان سے سیزفائر طویل عرصے تک جاری رکھنے کی درخواست کی اور حملوں کے بجائے مذاکرات کی میز پر آنے کا مطالبہ کیا۔

مقبول خبریں