ملزمان کی عدم گرفتاری پر مشتعل افراد کا تھانے کا گھیرائو

فائرنگ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بھٹی برادری کے سیکڑوں افراد نے ایئرپورٹ تھانے کا گھیرائو کر لیا.


Nama Nigar August 12, 2012
ٹائر جلائے، ٹریفک معطل، فائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری اور تھانیدار کی معطلی کا مطالبہ فوٹو فائل

فائرنگ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بھٹی برادری کے سیکڑوں افرادنے ایئرپورٹ تھانے کا گھیرائو کر لیا، سکرنڈ روڈ پر ٹائرجلائے، رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کر دی۔

ایس ایچ او کو معطل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کی شب منو آباد کے علاقے اللہ والی چورنگی میں دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں بھٹی برادری سے تعلق رکھنے والے 3افراد شدید زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس نے ایف آئی آر درج نہ کرنے اور ملزمان کی عدم گرفتاریکیخلاف غریب آباد کے رہائشی بھٹی برادری کے سیکڑوں افراد نے تھانے کا گھیرائو کر لیا اور ایس ایچ او کے خلاف نعرے لگائے مشتعل افراد نے ٹائر نذر آتش کیے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کر دی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ایئرپورٹ تھانے کے ایس ایچ او اشرف میمن کو معطل اور حملہ آوروںکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

تھانے کا گھیرائو کیے جانے پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ بعدازاں ڈی ایس پی سٹی اعجاز میمن کی یقین دہانی پرمظاہرین نے گھیرائو ختم کر دیا۔

مقبول خبریں